
معروف ترک سیریز ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ترک اداکار انجن التان 26 جولائی کو اپنی 40ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔
اداکار نے رواں سال اپنی سالگرہ کو منفرد انداز سے منانے کا ارادہ کیا ہے اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصویز شئیر کردی اور ساتھ پیغام بھی جاری کیا ہے۔
اداکار انجن التان نے انسٹاگرام پر تصویر شئیر کرتے ہوئے اس سالگرہ کے موقع پر کینسر کے مریضوں کی امداد کیلئے مہم کے آغاز کا کہا ہے۔
اداکار نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ رواں سال اُنہوں نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ترک کینسر سوسائٹی کے ساتھ ملکر ایک مہم شروع کی ہے۔میں چاہتا ہوں کہ اس مرتبہ میرے عزیز و اقارب مجھے سالگرہ پر تحائف دینے کے بجائے عطیہ دیں تاکہ ہم اُن پیسوں سے کینسر کے مریضوں کا علاج کرواسکیں۔
Advertisement
انجن التان نے پوسٹ میں لکھا کہ یہ مہم 26 جولائی تک جاری رہے گی، اس لیے صاحب استطاعت افراد جتنا زیادہ ہوسکے عطیہ کریں۔ پوسٹ کے ساتھ انہوں نے ایک لنک بھی شیئر کیا، اس کے ذریعے کینسر کے مریضوں کے لیے عطیہ جمع کرایا جاسکتا ہے۔
پوسٹ کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اداکار نے اس اقدام کو خوب سراہا اور ںیک خواہشات کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News