
فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ تمام اپوزیشن پارٹیاں فیک اور جعلی سوچ اور نظریات پر عمل پیرا ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نےکہا ہے کہ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس دراصل ’الائیڈ پارٹیز فار کرپشن‘ کا دوسرا نام ہے، ’الائیڈ پارٹیز فار کرپشن‘ نے صرف اپنی جیبیں گرم رکھنے کے لیے گٹھ جوڑ بنایا ہوا ہے۔
فیاض چوہان نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں ’الائیڈ پارٹیزفار کرپشن‘ کے کاروبار بڑھتے رہے، حکومتی ادارے نقصان میں جاتے رہے۔
وزیر اظلاعات نے کہا کہ آج پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر گزشتہ تین سال کی بلند ترین سطح 18.95 ارب ڈالرز پر ہیں، شہباز شریف نے لاہور کو پیرس بنانے کے چکر میں وینس بنا ڈالا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے فیصلوں کی بدولت لاہور میں چند ایک مقامات کے علاوہ کہیں بارش کا پانی کھڑا نظر نہیں آتا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News