
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر عہدے سے مستعفی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے عہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کرتے ہوئے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کو بھجوادیا ہے۔
خیبرپختونخواحکومت کی جانب سے اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ اجمل وزیرسے اطلاعات کا قلمدان واپس لے لیا گیا ہے جب کہ کامران بنگش کو اطلاعات کا قلمدان سونپا گیا ہے، کامران بنگش کے پاس بلدیات کا قلمدان بھی ہے۔
اجمل وزیر نےمستعفی ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا ہے، بحیثیت مشیر کام جاری نہیں رکھ سکتا، استعفیٰ وزیراعلیٰ کو بھجوادیا ہے۔
واضح رہے کہ 3 مارچ 2020 کو وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کو ان کے عہدے سے ہٹا کر اجمل وزیر کو یہ قلمدان سونپا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News