Advertisement
Advertisement
Advertisement

محمد عامر نے اپنی لو اسٹوری سنا دی

Now Reading:

محمد عامر نے اپنی لو اسٹوری سنا دی

پاکستانی پیسر محمد عامر نے اپنی لو اسٹوری مداحوں کو سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران محمد عامرنے بتایا انہیں نرجس پہلی ہی نظرمیں پسند آگئی تھی۔

انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ لندن میں میرا اسپاٹ فکسنگ کیس چل رہا تھا، ایک ریسٹورنٹ میں کھانا کھایا،بارش ہورہی تھی، ٹیکسی کے انتظار میں تھا کہ ایک فیملی نے سیلفی کا کہا، روٹ ایک ہونے کی وجہ سے انھوں نے لفٹ کی بھی پیشکش کردی۔

فیملی نے کہا کہ فیس بک پر ایڈ کرلیں، چند روز بعد مجھے گھر میں ایک دعوت پر بلالیا، وہاں پر نئے دوستوں کی کزن نرجس بھی آئی ہوئی تھیں۔

عامر کاکہنا تھا کہ لندن میں رہنے کے باوجود نرجس بڑی سادہ اور گھریلو سی دکھائی دینے والی خاتون ہیں جو مجھے پہلی نظر میں ہی بھا گئیں، فیملی کے افراد فرینڈ ہونے کی وجہ سے نرجس کی فیس بک آئی ڈی بھی سامنے آگئی تو میں نے پہچانتے ہی پیغام دیا،انھوں نے کہا کہ تم کون ہو، برادر؟

Advertisement

پاکستانی پیسر کا کہنا تھا کہ بھائی کا لفظ ہٹانے میں مجھے 6 ماہ لگ گئے، نرجس کہتی تھیں کہ تم میرے کزنز کے دوست ہو تو میرے بھی بھائی ہوئے،کیس کی وجہ سے وہ میرے لیے مشکل وقت تھا،سب دوست یار بھاگ گئے تھے، میں نے کہا کہ آپ کی وجہ سے زندگی میں مثبت انرجی آئی ہے، بھائی، وائی والا چکر ختم کریں،میں خلوص کے ساتھ آگے بڑھنا چاہتا ہوں، کہیں تو آپ کی امی سے بات کرلیتا ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ نرجس سے کوئی ڈیٹ ویٹ نہیں ہوئی، ایک ریسٹورنٹ میں فیملی سے ملا، ان کی والدہ سے کہا کہ آپ کی بیٹی کو پسند کرتا ہوں، کیس ختم ہوتے ہی شادی کرلوں گا۔ نرجس کی فیملی کی کی جانب سے ہاں کے بعد ایسا ہی کیا، اب خوشگوار زندگی گزار رہا ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر