Advertisement
Advertisement
Advertisement

فلم شائقین کے لئے فلوٹنگ سینما متعارف

Now Reading:

فلم شائقین کے لئے فلوٹنگ سینما متعارف
فلوٹنگ سینما

عالمی وبا کورونا کے باعث  ڈرائیو تھرو سینما کے بعد اب تیرتا سینما یا فلوٹنگ سینما متعارف کروایا گیا ہے ۔

آسٹریلیا کی ایک کمپنی سب سے پہلے 9 ستمبر کو ہوسٹن میں ایسا سینما بنارہی ہے جس میں لوگ زمین کی بجائے پانی میں تیرتی کشتیوں میں بیٹھ کر فلم دیکھیں گے۔ ہوسٹن میں تجرباتی طور پر ایک ہفتے تک فلم دکھائی جائے گی۔

تیرتے یا ’فلوٹنگ سینما‘کا آسٹریلوی  کمپنی بیونڈ سینما نے متعارف کروایا ہے اور اگلے چند ماہ میں امریکہ کے کئی شہروں میں پانی کے کنارے سینما اسکرین لگائی جائیں گی اور لوگ کشتیوں میں بیٹھ کر فلم دیکھیں گے۔ اس طرح سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے تفریح مہیا کی جائیں گی۔

فلوٹنگ سینما میں 12 سے 24 کشتیاں ہوں گی اور ہر کشتی میں 8 افراد بیٹھ سکیں گے۔

کمپنی کے مطابق فلم بینوں کو فلم اور کشتی دونوں کا کرایہ بذریعہ ٹکٹ ادا کرنا ہوگا جبکہ پاپ کارن اور دیگر ہلکی پھلکی اشیا مفت میں دی جائیں گی ۔

Advertisement

اس کے علاوہ ایک کشتی میں صرف دوستوں یا اہلِ خانہ کا گروپ ہی بیٹھ سکے گا۔

کمپنی کے مطابق اگلے مرحلے میں آسٹن شہر میں دوسرا سینما 23 ستمبر کو کھولا جائے گا۔ فلم شائقین نئی اور کلاسیکی فلمیں دیکھ سکیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر