
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کا دوسرا کوویڈ 19 ٹیسٹ بھی منفی آگیا۔
تفصیلات کے مطابق محمد عامر کا دوسرا کوویڈ19 ٹیسٹ بدھ کو لیا گیا تھا ، مساجر محمد عمران کے بھی دونوں کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے۔
قواعد و ضوابط کے مطابق دونوں اراکین اب سفر کے اہل ہیں ، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اب محمد عامر اور محمد عمران کے سفر کے انتظامات کا آغاز کررہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ کیلئے حارث رؤف کی جگہ محمد عامر کو قومی سکواڈ کا حصہ بنایا۔
چیف سلیکٹر وہیڈکوچ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ دو ٹیسٹ منفی آنے پر محمد عامر انگلینڈ جائیں گے۔
ٹیسٹ اور ٹی 20 میں وہ کافی تجربہ رکھتے ہیں، کپتان سے مشاورت کے بعد محمدعامر کو سکواڈ کا حصہ بنارہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News