
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ قوم دیکھ رہی ہے کہ آئین اور قانون کی پاسداری کون کررہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شہباز شریف کورونا کے باوجود جھوٹے مقدمات میں پیش ہورہے ہیں، عمران صاحب آپ 10ارب ہرجانے کے مقدمے میں کب پیش ہوں گے؟ عمران خان اور ان کے مفرور حواری عدالتوں میں کب پیش ہوں گے؟
انہوں نے کہا کہ عمران صاحب، فارن فنڈنگ، ہیلی کاپٹر کیس میں کب پیش ہوں گے؟
ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑکسی منصوبےمیں کرپشن، کک بیکس ثابت نہیں کرسکا جبکہ شہبازشریف کی بے گناہی اعلیٰ عدالتوں میں ثابت ہوچکی ہے۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ایک دھیلے کی کرپشن نہیں ملی لیکن جھوٹے الزام ختم نہیں ہورہے، ذاتی کاروبار میں بھی کرپشن نہیں مل سکی لیکن انتقام کا سلسلہ جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News