بہاول نگر میں سنگدل بیٹے نے مبینہ طورپر جائیداد سے عاق کرنے کی دھمکی پر باپ کو گولیاں ماردیں۔
پولیس کے مطابق ماڈل ٹاؤن کے علاقے میں 20 سالہ ملزم فہد نے مبینہ طورپر اپنے والد 52 سالہ ماسٹر محمد امین کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق باپ کو غیراخلاقی سرگرمیوں پر رنج تھا اور اس نے بیٹے کو جائیداد سے عاق کرنے کی دھمکی دی تھی۔
پولیس کا کہنا ہےکہ مقتول اسکول ٹیچر تھا اور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ مقتول کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
