
کراچی کی جوڈیشل کمپلیکس میں قائم خصوصی عدالت نے لیاری کلاکورٹ تھانے پر حملے کے کیس میں عزیر بلوچ کی عدم پیشی پر پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے۔
تفصیلات کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس میں قائم خصوصی عدالت نے کیس کی سماعت کی جس میں جیل حکام پیش ہوئے۔
اس موقع پر جیل حکام نے عدالت کو آگاہ کیا کہ کورونا وائرس کے باعث ملزم عزیر بلوچ کو عدالت میں پیش نہیں کرسکتے۔
عزیر بلوچ و دیگر ملزمان پر 2012 میں لیاری کلاکوٹ تھانے پر حملہ کرنے کا الزام ہے۔
خصوصی عدالت نے عزیر بلوچ کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے اور جیل حکام کو آئندہ سماعت پر عزیر بلوچ کو پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News