
ملک میں آج کورونا وائرس سے مزید 8 افراد چل بسےجس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 5639 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 266096 تک جاپہنچی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں 2090، سندھ میں 2019 اور خیبر پختونخوا میں 1147 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 160 ، بلوچستان میں 133، آزاد کشمیر میں 47 اور گلگت بلتستان میں 43 افراد جان سے گئے۔
آج ملک بھر سے اب تک کورونا کے مزید 305 کیسز اور 8 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں پنجاب سے 253 کیسز 7 ہلاکتیں، اسلام آباد 26 کیسز ایک ہلاکت، گلگت 19 کیسز اور آزاد کشمیر 7 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News