
روس کے دارالحکومت ماسکو میں کورونا کے دوران ڈیلیوری کرنے والے مرد اور خواتین کا شکریہ ادا کرنےکے لیے ایک یادگاری مجسمہ نصب کیا گیا ہے۔
اس یادگاری مجسمےکو ایلکسی نامی آرٹسٹ نے تیار کیا ہے جو 3 میٹر لمبا ہے اور اس پر لکھا ہے کہ ‘یہ مجسمہ ان لوگوں کے لیے ہے جنہوں نے ہمارا سیلف آئسولیشن میں رہنا ممکن بنایا’۔
اس حوالے سے ماسکو کے کورئیر سروس کے ملازم کا کہناتھا کہ یہ یادگاری مجسمہ ہمارے لیے باعث فخر ہے کیونکہ اس سے پہلے کسی کورئیر یا ڈیلیوری سروس کرنے والے کے لیے یادگاری مجسمہ نہیں بنایا گیا ہے۔
واضح کہ روس میں کورونا وائرس بے حد تیزی سے پھیل رہا ہے جس کی وجہ سے سخت لاک ڈاؤن میں گھروں میں موجود لوگ اپنی ضرورت کی اشیا گھروں پر ہی منگوارہے ہیں۔
روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 لاکھ 87 ہزار سے ذائد ہوگئی ہے جبکہ اس وبا سے اموات کی کل تعداد 10 ہزار 296 ہوچکی ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News