
جس طرح دودھ پینےکو ماہرین نے صحت کیلئے اہم قرار دیا ہے اِسی طرح ماہرین نے روزانہ دہی کھانے کے بھی طبی فوائد بتا دیے ہیں۔
عام طور پر بچے ہوں یا بڑے سب ہی دہی کھانا پسند کرتے ہیں کیونکہ دہی میں شامل غذائیت ہماری صحت کے لیے بہت اچھی ہوتی ہیں۔
بیکٹیریا سے لڑنے کی طاقت
دہی ایک پرو بائیوٹک غذا ہوتی ہے جس میں بیکٹیریا سے لڑنے کی طاقت ہوتی ہے، دہی کے فوائد کی بات کی جائے تو دہی ہماری جِلد کے لیے بہت اچھا ہوتا ہے اِس کے علاوہ یہ ہمارے نظام ہاضمہ کو بہتر کرتا ہے اور ہمارے بالوں کو مضبوط اور چمکدار بناتا ہے۔
کیلشیئم سے بھرپور غذا
ماہرین صحت کہتے ہیں کہ انسانی جسم کو ایک دن میں جتنے کیلشیئم کی ضرورت ہوتی ہے اس کا 49 فیصد دہی کے ایک کپ میں پایا جاتا ہے۔ یعنی روزانہ دہی کھانا ہماری ہڈیوں اور جسم کی مضبوطی کے لیئے انتہائی ضروری ہے۔
نیند کے مسائل کا حل
جن لوگوں کو نیند کی کمی کی شکایت ہے، نیند کم آتی ہے یا بار بار خلل ہوتی ہے وہ دہی استعمال کریں کیونکہ دہی میں میگنیشیئم پایا جاتا ہے اور یہ اس مسئلہ میں بڑی مفید ہے۔
تھکن بھگانے کیلئے موزوں
دہی کا استعمال تھکن گھگانے کیلئے انتہائی موزوں ہے۔ جسم میں پھرتی نہ ہو تو آپ ایک کپ دہی کا استعمال لازمی کریں۔
ہائی بلڈ پریشر کا علاج
دہی میں وٹامن بی پایا جاتا ہے جو کہ ہائی بلڈ پریشر سے نجات دلاتا ہے، اس کے ساتھ ساتھ آنکھوں کی بینائی کوبھی تیز کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News