
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے موثر اقدامات کرکے کورونا وباء کے پھیلاؤ کو بہت حد تک روکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں محکمہ صحت کے ترقیاتی منصوبوں کی ترجیحات متعین کرنے کے حوالے سے تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں صوبے میں کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے کیلئے کئے گئے اقدامات اور ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجے کیلئے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں سب سے زیادہ فوکس شعبہ صحت کی بہتری پر ہے، نئے مالی سال میں ہیلتھ کے بجٹ میں خاطرخواہ اضافہ کیا گیا ہے جبکہ لاہور سمیت پنجاب میں 5 مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال بنائے جا رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ پنجاب حکومت عوام کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے صحت کے منصوبوں کی ترجیحات متعین کی جائیں جبکہ محروم اور پسماندہ علاقوں میں صحت کی بہترین سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ریکارڈ 5 لاکھ 64 ہزار 893 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ 9 جولائی تک کورونا کے 51,450 ہزار مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں۔
پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کیلئے اچھی خبر
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 84, 587 ہے، گزشتہ 24 گھنٹے میں 9587 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 988 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ 24 گھنٹے کے دوران 26 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے ہیں۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی خدمات لائق تحسین ہیں، محکمہ صحت مریضوں کے علاج معالجے میں مزید بہتری لانے کیلئے اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری رکھے۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، چیف سیکرٹری،سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News