Advertisement
Advertisement
Advertisement

بشریٰ انصاری کیوں غصہ ہوگئیں؟

Now Reading:

بشریٰ انصاری کیوں غصہ ہوگئیں؟

پاکستان کی ورسٹائل اداکارہ بشریٰ انصاری سوشل میڈیا پر اماں نام سے مشہور لبنیٰ فریاد کی تنقید پر سیخ پا ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق لبنیٰ فریاد نے ایک وی لاگ میں بشریٰ انصاری کے ڈرامے ’زیبائش‘ میں اداکاروں کی اداکاری کا مذاق اڑایا ہے جس پر اداکاری کی جانب سے شدید ردعمل آیا۔

ڈرامہ سیریل ’زیبائش‘ بشری انصاری کی تحریر ہےجس میں ان سمیت ان کی بھانجی زارا نور، داماد اسد صدیقی اور ان کی بہن اسما عباسی مختلف کردار نبھاتے نظر آرہے ہیں۔

ڈرامے کی ایک قسط میں والد کے انتقال کے ایک  سین میں زارا عباسی نے ایسی چیخیں ماریں جس پر سوشل میڈیا پر میمز بن گئے،یہ سین وائرل ہونے کے بعد لبنی فریاد نے ایک وی لاگ میں زارا عباسی کے چیخیں مارنے والے انداز کی نقل اتاری اور دیگر پاکستانی ڈراموں پر تنقید بھی کی۔

Advertisement

Advertisement

لبنیٰ فریاد کی تنقید پر اداکارہ بشریٰ انصاری شدید برہم ہوئیں اور سوشل میڈیا پر کمنٹ کرڈالا جس میں انہوں نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے  چند نازیبا الفاظ بھی استعمال کیے۔

بشریٰ انصاری نے  لکھا کہ ہمارے ڈراموں کے لیے کیسا برا وقت آگیا ہے، چھوٹی سوچ کے افراد فنکاروں کی سخت محنت اور تخلیقی کام کے بارے میں فضول باتیں کرنے لگے ہیں۔ اس شعبے کے لیے ان کا معیار کیا ؟ میں سمجھ نہیں سکی، آخر لوگ ایسے پینڈو انداز کے شو کیوں دیکھتے ہیں، لوگوں کی عزت اچھالنا گناہ ہے’۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ‘یہ ایک گھٹیا کمنٹری ہے، اگر آپ کو کوئی ڈرامہ پسند نہیں تو اسے مت دیکھیں، کسی کی سخت محنت پر گٹر جیسی بات مت کریں، درحقیقت جب لوگوں کے پاس کچھ کرنے کو نہیں ہوتا تو وہ ان سے حسد کرنے لگتے ہیں جو کچھ کررہے ہوتے ہیں، جہالت ان کے چہروں پر واضح ہے، اللہ عقل دے اور باعزت روزی نصیب کرے، لوگوں کے مستقبل کو تباہ کرکے آمدنی کمانا حرام ہے، یہ ہماری زندگیوں کے کورونا ہیں، اللہ ان کا خاتمہ کرے گا، انشاء اللہ’۔

بشریٰ انصاری کے اس کمنٹ پر صارفین نے ان ہی کی کلاس لے لی جس کے بعد انہوں نے اپنا کمنٹ ڈیلیٹ کردیا تاہم کمنٹ کے اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر