کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں پولیس سے مبینہ مقابلے کےدوران 3 اغواکار ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے کارروائی میں بچہ باحفاظت بازیاب کرا لیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ اتحاد ٹاؤن میں مقابلے کے دوران 3 اغواکار زخمی ہوئے تھے، جنہیں گرفتار کر کے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ اس دوران وہ دم توڑ گئے۔
پولیس حکام کے مطابق 29 جون کو میٹروول سائٹ سے اغوا کیے جانے والے بچے کی بازیابی کے لیے ملزمان نے ایک کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
