سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نےکہا ہے کہ حکومت کے پائلٹس کے لائسنس جعلی یا مشکوک ہونے سے متعلق بیان نے پی آئی اے کیلئے سنگین مشکلات کھڑی کردی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق رضا ربانی نے پائلٹس کی ڈگریوں کے حوالے سے وفاقی وزیر کے بیان کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
سابق چیئرمین سینیٹ نےکہا ہے کہ وفاقی حکومت کے پائلٹس کے لائسنس جعلی یا مشکوک ہونے کے حوالے سے بیان کے بعد پی آئی اے کے یورپ اور برطانیہ میں آپریشن متاثر ہوئے ہیں،ایسے میں پی آئی اے عملی طور پر تقریباً بند ہو سکتی ہے۔
وفاقی وزیر کے بیان کے محرکات جاننے کے لیے معاملے کی جوڈیشل تحقیقات کرائی جائیں۔ دیکھا جائے کہ پائلٹس کی ڈگری سے متعلق بیان سرمایہ دارانہ نظام کو فائدہ پہنچانے کے لیے تو نہیں دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
