
پنجاب میں کھلا آٹا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا، فائن آٹے کی 86 کلو کی بوری میں 100روپے اضافہ کردیا گیا جبکہ آٹا چکی ایسوسی ایشن نے آج سے آٹے کی قیمت مزید 2 روپے بڑھانے کا اعلا ن کیاہے، نان روٹی ایسوسی ایشن نے بھی قیمتیں بڑھانے کا عندیہ دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کھلے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا مسئلہ ایک بار پھر شدت اختیار کرگیا۔ نان روٹی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ فلور ملیں 86 کلو فائن آٹے کی بوری 5700 کی بجائے 5800 روپے میں فروخت کررہی ہیں، اگر یہ قیمت کم نہ ہوئی تو نان کی قیمت 15روپے سے بھی بڑھ جائے گی۔
آٹا چکی ایسوسی ایشن نے گندم کی قیمت کو جواز بنا کر اس ہفتے پہلے تین روپے قیمت بڑھائی تھی۔ اب مزید دو روپے قیمت بڑھانے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد ایک کلو آٹا 70 روپے فی کلو فروخت ہوگا۔
فلور ملز ایسوسی ایشن کے رہنما عاصم رضا کے مطابق اوپن مارکیٹ میں گندم 2300 روپے من مل رہی ہےجس کے باعث قیمتیں بڑھانی پڑ رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News