وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جتنی ایڑھیاں رگڑ لے، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نام نہاد متحدہ اپوزیشن کی صفوں میں پھوٹ اور ایک دوسرے پر بے اعتباری سب کے سامنے ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ایک دفعہ پھر آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کے ذریعے متحدہ اپوزیشن اور عوام کو بے وقوف بنانے کی ناکام کوشش کرنے جا رہے ہیں۔
فیاض الحسن چوہان کا کہناتھا کہ مولانا فضل الرحمان ایسے سیاسی پیراسائٹ ہیں جو اپنے مہربان کا خون چوس کر چھوڑ دیتے ہیں، تھالی کے بینگن کے مصداق کبھی ایک کبھی دوسری پارٹی کی جانب لڑھک جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مولانا اس حقیقت ماننے کو تیار نہیں کہ انکا سیاسی کیریئر ختم ہوچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مولانا ہر پارٹی کے ساتھ مل کر حکومت کو ناکام ثابت کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں لیکن خود ہی رسوا ہورہے ۔
انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں عوامی خدمت کا سفر جاری رہے گا اور حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
