
اسلام آباد کی عدالت میں سابق وزیرِ داخلہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سینیٹر رحمان ملک کی امریکی شہری سنتھیا ڈی رچی کے خلاف قذف آرڈی نینس کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق سماعت کے دوران امریکی شہری سنتھیا رچی بھی عدالت میں پیش ہوئیں۔
عدالت نے سنتھیا کو 30 ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
دورانِ سماعت سنتھیا رچی کے وکیل نے ضمانتی مچلکے پاکستانی روپوں میں جمع کرانے کی درخواست کی جس پر عدالت نے ہدایت کی کہ سنتھیا رچی 30 ہزار کے مچلکے عدالت میں جمع کرائیں۔
دوسری جانب درخواست قذف آرڈیننس پر پورا نہ اترنے پر سنتھیا رچی نے مقدمہ خارج کرنے کی درخواست عدالت میں دائر کر دی۔
درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ شکایت کنندہ کو قذف آرڈیننس کے مطابق ’محسن‘ نہیں قرار دیا جا سکتا، جو شخص محسن قرار نہ دیا جا سکے وہ قذف کا کیس نہیں کر سکتا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News