Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکا ، ویزا فراڈ کے الزام میں 3 چینی شہری گرفتار

Now Reading:

امریکا ، ویزا فراڈ کے الزام میں 3 چینی شہری گرفتار
چینی گرفتار

امریکا نے ویزا فراڈ کے الزام میں تین چینی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ادارے ایف بی آئی اے نے ویزا فراڈ میں تین چینی شہریوں کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے جبکہ چار چینی شہریوں کے فرار ہوکر سان فرانسسکو میں قائم چینی سفارتخانے میں چھپنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

امریکی محکمہ انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ فرار ہونے والے افراد چینی فوج کے اہلکار رہے ہیں جو خود کو ریسرچر ظاہر کررہے ہیں۔

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق ایف بی آئی اے نے چینی فوج سے مشتبہ طور پر تعلق چھپانے کے شبے میں امریکا کے 25 شہروں میں موجود امریکی ویزا ہولڈرز چینی شہریوں کے انٹرویو کیے۔

ایف بی آئی نے 25 شہروں میں جن مشتبہ افراد کے انٹرویو کیے ان پر چینی فوج سے تعلق کو ظاہر نہ کرنے کا شبہ تھا جبکہ چینی افواج کے اہلکاروں نے اپنی اصل شناخت چھپا کر امریکا میں ریسرچ ویزے کے لیے درخواستیں دی تھیں۔

امریکی محکمہ انصاف نے الزام لگایا کہ شناخت چھپا کر امریکا میں ریسرچ ویزے کے لیے درخواستیں دینا چین کی کمیونسٹ پارٹی کا ایک منصوبہ ہے جس میں چین نے ہماری معاشرتی آزادی کا فائدہ اٹھا کر تعلیمی اداروں کا استحصال کیا۔

 دوسری جانب ایف بی آئی کی جانب سے چینی شہریوں کی گرفتاری پر چین نے فوری طور پر کوئی رد عمل جاری نہیں کیا ۔

Advertisement

ادھر امریکا کی جانب سے چینی شہریوں کی گرفتاری کو بین الاقوامی ماہرین اسے امریکا چین تعلقات کے دوران 40 سال میں سب سے بڑا کریک ڈاؤن قرار دے رہے ہیں جس سے دونوں ممالک کے درمیان موجود کشیدگی میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ امریکا نے ہیوسٹن میں موجود چینی قونصل خانے کو خالی کرانے کا حکم دیا جس پر چین نے بھی ردعمل دیتے  ہوئے  اپنے شہر میں موجود امریکی قونصل خانہ بند کرنے کا حکم دیا ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر