
حکومت نےاحساس ایمرجنسی کیش کی وصولی کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مستحقین کی سہولت کیلیے ایمرجنسی کیش کی وصولی کی آخری تاریخ میں15ستمبر تک توسیع کردی گئی ۔
ذرائع کے مطابق معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے اس ضمن میں سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام بھی جا ری کیا ہے۔
احساس ایمرجنسی کیش(ضروری اعلان)
مستحقین کی سہولت کیلیئے ایمرجنسی کیش کی وصولی کی آخری تاریخ میں15ستمبر تک توسیع کردی گئی ہےتاہم وفات پاجانےوالےاہل افرادکےلواحقین اوربائیومیٹرک تصدیق کےمسائل کاسامناکرنےوالےمستحقین پروگرام کی ادائیگیاں ختم ہونے کے15دن بعدتک اپنی رقم وصول کرسکیں گے۔ pic.twitter.com/gkn32W9ZbYAdvertisement— Sania Nishtar (@SaniaNishtar) August 30, 2020
وفا ت پانے والوں کے لواحقین اوربائیومیٹرک کے مسائل کا سامنا کرنے والوں سے متعلق بھی اہم اعلان ہے۔
ثانیہ نشتر نے لکھا ہے کہ وفات پاجانے والے اہل افراد کے لواحقین 30 ستمبر تک اپنی رقم وصول کر سکیں گے، بائیومیٹرک تصدیق کےمسائل کاسامناکرنےوالے افراد بھی 30 ستمبر تک اپنی رقم وصول کرسکیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کی آخری تاریخ 31 اگست تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News