معروف ٹی وی اداکارہ نائلہ جعفری کے گھر پر مبینہ طور پر 2 افراد نے حملہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق گلگت میں ٹی وی کی معروف اداکارہ نائلہ جعفری کی رہائشگاہ پرحملہ آوروں نے نائلہ جعفری کے مکان پر پتھراؤ کیا، اداکارہ کا کہنا ہے کہ ملزمان ان سے زبردستی مکان خالی کرانا چاہتے ہیں ۔
نائلہ جعفری کی جانب سے آئی یو تھانے میں دی گئی درخواست کے مطابق دو افراد نے ان کو گھر خالی کرنے کے لئے دھکمیاں دیں۔
درخواست کے مطابق دونوں افراد نے نائلہ جعفری پر حملہ کیا جس سے ان کا موبائل فون گرگیا، دونوں افراد نے گھر کے اندر پتھر بھی پھینکے تاہم نائلہ جعفری محفوظ رہیں۔
اداکارہ نے اپنی درخواست میں استدعا کی ہے کہ انہیں تحفظ فراہم کیا جائے اور حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
دوسری جانب آئی یو تھانے کے ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ نائلہ جعفری کی درخواست پر کارروائی شروع کردی ہے۔
ایس ایچ او کے مطابق نائلہ جعفری نے اپنی درخواست میں گھر پر حملے اور پتھراؤ کا تو ذکر کیا ہے تاہم ان کی جانب سے ملزمان سے متعلق معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
