
کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں ایک گاڑی میں پراسرار طور پرآتشزدگی کے بعد دھماکا ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں واقع اپارٹمنٹ رابعہ سٹی کے قریب کھڑی ایک گاڑی میں پر اسرار طور پر آگ لگنے کے بعد دھماکا بھی ہوا ہے۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر گاڑی میں لگی آگ پر قابو پایا، آگ لگنے سے گاڑی مکمل طور پر جل گئی۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق گاڑی میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، گاڑی کئی روز سے اس جگہ پر کھڑی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News