
بیروت دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 157ہوگئی، زخمیوں کی تعداد 5 ہزار تک پہنچ گئی جبکہ درجنوں افراد اب بھی لاپتا ہیں۔
اقوام متحدہ کی جانب سے بیروت کے اسپتالوں کے لیے 90 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔
لبنانی وزیر خارجہ کے مطابق بیروت دھماکوں کی تحقیقات کے لیے حکومت نے تحقیقاتی کمیٹی بنادی ہے جبکہ ذمہ داروں کے تعین کے لیے کمیٹی کو 4 روز کا وقت دیا گیا ہے۔
دھماکے کی تحقیقات مکمل ہونے تک بیروت کی بندرگاہ کے متعلقہ حکام کو ان کے گھروں میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔
لبنان کے مرکزی بینک نے بندرگاہ کے جنرل منیجر اور ڈائریکٹر جنرل کسٹمز سمیت دیگر 5 افراد کے بینک اکاؤنٹس فریز کردیے ہیں۔
دوسری طرف دنیا بھر سے بیروت دھماکوں کے متاثرین کے لیے امداد کا سلسلہ جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News