 
                                                                              احتساب عدالت کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس میں آصف علی زرداری پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 9 ستمبر کی تاریخ مقرر کردی۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نےآصف زرداری کو آئندہ سماعت پر بھی عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا جبکہ یوسف رضا گیلانی، عبدالغنی مجید اور انور مجید کو بھی 9 ستمبر کو طلب کیا ہے۔
اس سے قبل آج عدالت نے سابق صدر زرداری کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا تو وکیل فاروق ایچ نائیک نے آصف زرداری کو فون کال کرکے کہا کہ عدالت پیش ہونے کے لیے آجائیں۔
توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کے آغاز پر پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور رحمان ملک پہلے کمرہ عدالت میں پہنچے جبکہ سابق صدر آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔
فاروق ایچ نائیک نے بتایا کہ پہلے حاضری سے استثنا یا وڈیو لنک سے حاضری کی درخواست پر دلائل دیں گے، اگر عدالت نے درخواست مسترد کردی تو پھر آصف زرداری عدالت پیش ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 