Advertisement
Advertisement
Advertisement

امت مسلمہ کی لیڈر شپ پاکستان کے ہاتھ آئے گی، صدر مملکت

Now Reading:

امت مسلمہ کی لیڈر شپ پاکستان کے ہاتھ آئے گی، صدر مملکت

صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان معیشت بہتر کرکے مسلم امہ کی قیادت حاصل کر سکتے ہیں، لگتا ہے امت مسلمہ کی لیڈر شپ پاکستان کے ہاتھ آئے گی۔ کورونا وائرس کے باوجود معیشت کا استحکام بہت بڑی جیت ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایوان صدر میں یومِ آزادی کی مرکزی تقریب میں خطاب کیا۔ تقریب میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اطلاعات شبلی فراز اور شہریار آفریدی سمیت عمر ایوب، معید یوسف، اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔

عارف علوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ قومیں صحت اور تعلیم کے باعث غربت سے نکلتی ہیں، ہم نے احساس پروگرام کے تحت غریب عوام سے رشتہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 35 لاکھ افغان مہاجرین کو پناہ دی جب کہ مغربی ممالک ایک سو تارکین کو بھی پناہ نہیں دیتے، پاکستان نے انتہا پسندی کے خلاف قوموں کو جوڑا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں قربانیاں دیں، 74 سال میں قوم نے آزمائشوں سے بہت کچھ سیکھا۔

صدر مملکت نے کہا کہ کشمیر پر نئے نقشے کا اجرا بہت بڑا کام ہے، 5 اگست یوم استحصال کشمیر کے طور پر منایا گیا۔

Advertisement

کورونا سے متعلق صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے ایک قوم بن کر کورونا وائرس کا مقابلہ کیا، کورونا کے باعث دنیا بھر میں لاک ڈاؤن ہوا، وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ کیا کہ ہم لاک ڈاؤن نہیں کرسکتے، حکومت نے کورونا کے خلاف کامیاب حکمت عملی اپنائی۔ قوم نے سماجی فاصلے کو اپناتے ہوئے عبادات جاری رکھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
مریم نواز آج ساہیوال پہنچیں گی، روٹ پر واقع تمام اسکولز بند کر دیے گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر