ابوظبی کے ایک ریسٹورنٹ میں گیس دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ابوظبی کے ریسٹورنٹ میں دھماکا بلڈنگ کے گراونڈ فلور پر ہوا جس کے بعد بلڈنگ کو خالی کروا دیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق ریسٹونٹ میں مبینہ گیس دھماکے کے بعد اطراف کی سڑکیں آمدورفت کیلئے بند کردی گئیں۔
ریسکیوٹیموں کی جانب سے رہائشیوں کو علاقے سے نکال لیا گیا ہے اورزخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہناہے کہ ریسٹورنٹ میں دھماکا ہونے کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
