Advertisement
Advertisement
Advertisement

ابھی مریم نواز جاتی امرا سے باہر نہیں نکلیں اور حکومت بوکھلا گئی

Now Reading:

ابھی مریم نواز جاتی امرا سے باہر نہیں نکلیں اور حکومت بوکھلا گئی
رانا ثناءاللہ

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے کہا ہےکہ ابھی مریم نواز جاتی امرا سے باہر نہیں نکلیں اور حکومت بوکھلا گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنما رانا ثنا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ کارکن میاں نواز شریف ،شہباز شریف سے پیار کرتے ہیں،کسی اوچھے ہتھکنڈوں سے نہیں گھبرائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ بڑی تعداد میں ن لیگی کارکنان نیب آفس پہنچ رہے ہیں،میری گاڑی کو پولیس نے نیب آفس سے پہلے روک لیا ہے، جبکہ دوسرے شہروں سے آنے والے کارکنوں کو بھی روکا جا رہا ہے۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ کارکن مریم نواز کے لیے نیب دفترآ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ نیب کی جانب سے مریم نواز کو رائے ونڈ میں خلافِ قانون اور خلافِ ضابطہ اراضی انتہائی سستے داموں خریدنے کے الزام میں انکوائری کے لیے آج طلب کر رکھا ہے۔

Advertisement

نیب ذرائع کے مطابق مریم نواز کے نام 1 ہزار 440 کنال زمین 2013ء میں منتقل ہوئی تھی۔

ذرائع کے مطابق نیب کا کہنا ہے کہ زمین کی منتقلی میں ایل ڈی اے کے قواعد و ضوابط کو پس پردہ رکھا گیا، شریف فیملی کی پراپرٹی کے ارد گرد تعمیرات کو روکنے کے لیے پراپرٹی کو گرین لینڈ قرار دیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر