وزیراعلیٰ سندھ نے سیینئرممبربورڈ آف رونیو کو تمام اضلاع کی سروے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے تمام گلیاں صاف کرنےکا حکم دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی میں بارش کےبعدکی صورتحال پراجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ 10محرم پرجلوس کے راستے کلیئر ہونے چاہییں۔
کمشنر کراچی نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ کےالیکٹرک کے 1900 فیڈرز میں 170 بحال نہیں ہوئے جبکہ ضلع جنوبی کے علاوہ دیگراضلاع کے بیشتر علاقوں سے پانی کی نکاسی ہوچکی ہے۔
، ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ملیر کےتقریباً تمام علاقوں سے پانی کی نکاسی ہوگئی ہے، کچھ گلیوں میں پانی موجود ہے
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ تمام گلیاں صاف چاہییں، لوگ کہتےہیں حکومت نظر نہیں آتی، لوگ کام کررہےہیں لیکن سول ڈریس کی وجہ سےپہنچانے نہیں جاتے، مصروف عملے کوجیکٹ پہنائی جائے تاکہ حکومت کےمتحرک ہونےکاپتہ چلے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ڈی سیز کراچی میں اپنے علاقوں کےنالوں کی دیکھ بھال کریں ، کیچڑ اور پلاسٹک کی تھیلیاں نالے چوک کردیتے ہیں، تمام نالے چیک کرکے صاف کرائے جائیں۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلع وسطی میں کچرے کا مسئلہ ہے، ضلع وسطی کے تمام علاقے صاف کیےگئے ہیں، ضلع جنوبی میں تمام نالے صاف ہیں، نشیبی علاقوں میں پانی موجودہے، شہر کےتمام نالوں کاپانی ضلع جنوبی میں جا کر گرتا ہے، ضلع جنوبی میں پانی کی نکاسی تیزی سے نہیں ہوتی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
