
خیبرپختونخواہ کے ضلع نوشہرہ میں جائیداد کے تنازع پر 4 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کےعلاقے اکبر پورہ میں جائیداد کے تنازع پر 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے،۔
فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو ایل آر ایچ پشاور منتقل کر دیا گیا ہے،جہاں 2 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
ڈی ایس پی پبی طیب جان کے مطابق رب نواز نامی شخص کی اہلیہ اور اس کے بھائیوں کے درمیان جائیداد کا تنازع چل رہا تھا۔
بہن نے جب جائیداد میں حصہ مانگا تو دو نوں فریقین کے درمیان آج فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں رب نواز کے 2 بیٹے سعید اور زاہد جاں بحق اور 3 بیٹے زخمی ہو گئے۔
جبکہ فائرنگ سے دوسرے فریق کا ارشد نامی شخص اور 1 راہگیر بھی جاں بحق ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News