وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمرکا کہنا ہے کہ عوام نے سیاست کو پیشہ بنانے والوں کومسترد کردیاہے اپوزیشن کے لیے بری خبر ہے کہ کپتان کریز پر سیٹ ہوگیا ہے اور لمبی اننگز کھیلنے کے لیے مکمل تیار ہے۔
پی ٹی آئی حکومت کے 2 سال مکمل ہونے پر اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ گزشتہ 2 ہفتوں سے آبادی کے تناسب سے بنگلا دیش میں پاکستان سے 4 گنا زیادہ اموات ہوئیں، پاکستان کے مقابل بھارت میں 12 گنا اور ایران میں 20 گنا زیادہ اموات ہورہی ہیں۔
. وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے 2 سال میں بالاکوٹ، بھارت ، کورونا اور کمزور معیشت جیسے چیلنجز کا سامنا کیا
اسد عمر نے کہا کہ کورونا نے پاکستان کی معیشت کو کم کیا، مارچ سے جولائی بنگلا دیش کی برآمدات گزشتہ سال سے 31 فیصد کم ہوئیں اور بھارت میں اسی عرصے کے دوران 33 فیصد کم برآمدات ہوئیں جبکہ پاکستان میں اسی عرصے کے دوران 20 فیصد کم برآمدات ہوئیں۔
وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ پاکستان کی کوروناوائرس سےمتعلق حکمت عملی کودنیانےسراہا، بل گیٹس نےبھی بھارت سےموازنہ کیا اور پاکستان کے کردار کی تعریف کی، وال اسٹریٹ جرنل نےبھی کہاپاکستان نےکورونامیں کامیابی حاصل کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
