
شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق میرعلی کےعلاقے ایپی میں 2 بھائیوں کازمین کے معاملے پرجھگڑا چل رہاتھا۔
آج صبح بھی اسی بات پر تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی۔
فائرنگ کی زد میں آ کرایک بھائی اس کے دو بیٹے اور 1 بیٹی موقع پرہی جاں بحق ہوگئےجبکہ فائرنگ کےنتیجے میں دوسرے بھائی کی بیوی اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔
لاشوں اور زخمیوں کو میر علی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں لاشوں کا پوسٹ مارٹم ہو گا جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔
میرعلی پولیس نے 4 افراد کے قتل کے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News