مالم جبہ میں ن لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام کے بنگلےمیں اچانک آگ لگ گئی۔
تفصیلات کے مطابق آگ لگنے کے وقت بنگلے میں سابق ڈپٹی اسپیکر فیصل کریم کنڈی سمیت کئی مہمان موجود تھے۔
امیر مقام کا کہناہے کہ تمام مہمانوں کو بہ حفاظت نکال لیا گیا، مہمانوں کے بہ حفاظت نکلنے پر ﷲ کا شکر گزار ہوں۔
ان کا کہناتھا کہ بنگلے دوبارہ بھی بن سکتے ہیں مگر جانیں واپس نہیں لائی جاسکتیں۔
آگ مبینہ طور پر شارٹ سرکٹ کے سبب لگی۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement
