
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار وزیراعلیٰ پنجاب رہیں گے ان کے ساتھ کچھ نہیں ہوسکتا، حکومت نوازشریف کو اشتہاری قراردینےاور وطن واپس لانے کیلئے عدالت جائے گی۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ سعودی عرب سے ہمارے تعلقات میں کوئی کمی نہیں آئی، سعودی عرب سے برادرانہ اور مضبوط تعلقات قائم ہیں۔
وفاقی وزیربرائے ریلوےکا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کو احتساب سے گزرنا ہوگا،اگر عمران خان کسی مشکل میں پھنس بھی گئے تو بھی این آر او نہیں دیں گے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو ابھی بچے ہیں، مریم نواز شہبازشریف کو پھنسا رہی ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا راولپنڈی میں سماجی شعبے کی ترقی کے متعدد منصوبے مکمل کیے گئے، راولپنڈی میں تعلیم کے شعبے میں کئی نئے ادارے قائم کیے گئے، شعبہ صحت میں ماں اور بچے کی صحت کے منصوبوں کو ترجیح دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News