Advertisement
Advertisement
Advertisement

امارات اسرائیل معاہدہ، فلسطین اور ایران نے مسترد کردیا

Now Reading:

امارات اسرائیل معاہدہ، فلسطین اور ایران نے مسترد کردیا
Palestinians recall

فلسطینی ریاست اور ایران نے اسرائیل کے ساتھ متحدہ عرب امارات( یو اے ای) کے مابین معاہدے کو مسترد کردیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہونے والے معاہدے کو مسترد کرتے ہیں، یہ معاہدہ  فلسطینیوں کی نمائندگی نہیں کرتا اور عوام کے حقوق کو نظرانداز کرتا ہے۔

فلسطینی لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) کے ممبر حنان ایشوری کا کہنا ہےکہ متحدہ عرب امارات اسرائیل کے ساتھ اپنے خفیہ معاملات پر کھل کر سامنے آیا ہے،فلسطین میں آج تک جو کچھ غیر قانونی طور پر ہوا یو اے ای اسرائیل معاہدے کا مقصد یروشلم کو نوازنا ہے جبکہ فلسطین کی اسلامک جہاد موومنٹ نے بھی اس معاہدے کو ہتھیار ڈالنے کے مترادف قرار دیا ہے۔

دوسری جانب فلسطینی صدر محمود عباس نے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے معاہدے کے بعد فوری طور پر فلسطینی سیاسی لیڈر شپ کیساتھ تبادلہ خیال کرنے کے لیے اجلاس بلایا  جس میں کہا  گیا ہے کہ یہ امن معاہدہ مستقبل میں فلسطینیوں کے لیے مزید مسائل پیدا کرے گا،  معاہدہ اسرائیل کو موقع فراہم کرے گا کہ وہ مسلمانوں اور عرب ممالک کے قریب ہو اور فلسطینیوں کے مسائل کو پس پشت ڈال دے، اسرائیل صرف اپنے مقاصد پورے کرنا چاہتا ہے۔

رطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ایران نے اسرائیل اورمتحدہ عرب امارات کے درمیان ہونے والے معاہدے کو شرمناک قرار دیا ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات دنیا کا تیسرا مسلم ممالک ہے جس نے اسرائیل کو تسلیم کیا ہے، اس سے قبل مصر اور 1994ء اور 1979ء کو بھی اسرائیل کو تسلیم کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹرمپ  نے معاہدے کو اہم پیشرفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ابوظہبی ، متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرلیےہیں ،معاہدے سے مشرق وسطیٰ میں امن کو فروغ ملے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر