سپریم کورٹ آف پاکستان کی کراچی رجسٹری نے شہر میں سائن بورڈز کی تنصیب کے معاملے پر کمشنر کراچی افتخار شالوانی کو تمام سائن بورڈ ہٹانے کا حکم دے دیا ہے ۔
چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کراچی میں سائن بورڈز کی تنصیب کے معاملے کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران کمشنر کراچی افتخار شالوانی عدالتِ عظمیٰ میں پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران چیف جسٹس نے شاہراہِ فیصل پر یومِ آزادی سے متعلق بڑے سائن بورڈز پر اظہارِ برہمی بھی کیا۔
چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہا کہ سائن بورڈ سرکاری ہیں، ان پر قائدِ اعظم کے اقوال لکھے ہوئے ہیں، کیا قائدِ اعظم کی باتیں بتانے کا یہی طریقہ رہے گیا ہے؟
سپریم کورٹ آف پاکستان نے کمشنر کراچی کو تمام سائن بورڈ ہٹانے کا حکم دے دیا۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں آج مختلف کیسز کی سماعت کے دوران سیکیورٹی میں غیر معمولی اضافہ کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
