ایون فیلڈ ریفرنس میں نامزد مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر کے وکیل نے کیس ملتوی کرنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔
تفصیلات کے مطابق وکیل پرویز امجد نے مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی جانب سے الگ الگ درخواستیں عدالت میں دائر کر دیں۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 5ستمبر تک چھٹیوں پر ہوں، اس کے بعد کیس سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست منظور کی جائے۔
خیال رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیلوں پر 22 ماہ بعد کل سماعت ہوگی جس کیخلاف مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے وکیل امجد پرویز نے کل اپیل پر سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی ہے۔
واضح رہے کہ جسٹس عامر فاروق پر مشتمل دو رکنی ڈویژنل بینچ کل کیس کی سماعت کرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
