کے الیکٹرک نے شہربھر میں پانی کی نکاسی کے لیے کمشنر کراچی کو خط لکھ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بارشوں کے پیش نظر پیشگی اقدامات کے لیے کمشنر کراچی کو خط بھیجا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ خط میں شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی کی جلد نکاسی کی گزارش کی ہے،مختلف علاقوں میں پانی کھڑا ہونے سے عملے کو مشکلات کا سامنا ہے،پانی جمع ہونے والے 451مقامات کی نشاندہی کی ہے ،جس کی فہرست کمشنر کراچی کو فراہم کردی ہے۔
ترجمان نے مزید کہاکہ نشیبی اور کنڈے والے علاقوں میں احتیاطی طور پر بجلی بند کی گئی ہے، بارش اور تیز ہواؤں کے باعث چند مقامات پر بجلی کاتعطل ہے، سڑکوں پر پانی پولز سب اسٹیشن اور انفرا اسٹریکچر کو متاثر کرتا ہے۔
کے الیکٹرک نے کہا کہ سیفٹی کلیئرنس ملتے ہی متاثرہ علاقوں کی بجلی بحال کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News