Advertisement
Advertisement
Advertisement

پارک لین ریفرنس،آصف زرداری سمیت 13 ملزمان کی چارج شیٹ جاری

Now Reading:

پارک لین ریفرنس،آصف زرداری سمیت 13 ملزمان کی چارج شیٹ جاری
آصف زرداری

احتساب عدالت نے پارک لین کمپنی ریفرنس میں سابق صدر آصفزرداری سمیت 13 ملزمان کی چارج شیٹ جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدات کی جانب سے 17 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری نے یونس قدوائی اور اقبال میمن کے ذریعے جعلی کمپنی پارتھینون بنائی، آصف زرداری نے فراڈ کے ذریعے نیشنل بنک سے قرض کا منصوبہ بنایا، انہوں نے جعلی کمپنی سے رقم اپنی کمپنی کے اکاونٹ میں منتقل کی۔

چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈیڑھ ارب روپے کی رقم کی کرائم پروسیڈ چھپانے کے لیے جعلی اکاونٹس میں گھمائی گئی، آصف زرداری کا کہنا ہے کہ تمام الزامات کو سمجھ چکا، مسترد کرکے اپنا مکمل دفاع کروں گا۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری پر پارک لین ریفرنس میں فرد جرم عائد کر دی ہے۔

عدالت میں سابق صدر آصف علی زرداری نے صحت جرم سے انکار کر دیا اور کہا کہ تمام الزامات کو مسترد کرتاہوں ۔

Advertisement

فرد جرم عائد ہونے کے بعد آصف زرداری اور احتساب عدالت کے جج اعظم خان میں بحث ہوئی، آصف زرداری نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ یہ لکھ دیں کہ وکیل سپریم کورٹ میں تھے پھر بھی آپ نے فرد جرم عائد کی،آپ رولنگ دے دیں کہ وکیل موجود نہیں تو آپ اپنا کیس خود لڑیں۔

جج اعظم خان نے کہا کہ میں رولنگ دیدوں؟ کسی وکیل کو زبردستی عدالت نہیں بلا سکتا، آپ مجھ سے رولنگ نہ مانگیں جس پر آصف زرداری نے کہا کہ جب آپ کے سامنے پیش ہوا ہوں تو رولنگ بھی آپ سے مانگوں گا ،جج اعظم خان نے کہا کہ آصف علی زرداری آپ پاکستان کے صدر رہے ہیں۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے فرنٹ کمپنی پارتھینن کے ذریعے غیر قانونی قرض لے کر فراڈ کیا؟ جس پر سابق صدر آصف زرداری نے جواب دیا کہ تمام الزامات مسترد کرتا ہوں آپ کراچی آ کر اس عمارت کو بھی دیکھ لیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈا پور مستعفی ہوگئے، استعفیٰ گورنر پختونخوا کو بھیج دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر