Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب ،محرم الحرام کے ایس او پیز جاری

Now Reading:

پنجاب ،محرم الحرام کے ایس او پیز جاری
محرم الحرام

 صوبہ پنجاب میں محرم الحرام کے حوالے سے ایس او پیزجاری کردی گئی ہیں ۔

 تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے محرم الحرام کے حوالے سے جاری ایس او پیز کے تحت مجالس اور جلوس میں عزاداروں کا ماسک پہننا لازم قراردیا گیاہے جبکہ مجالس میں کورونا ٹیسٹ منفی آنیوالے ذاکرین کوہی بیان کرنے کی اجازت ہوگی۔

نوٹیفیکیشن کےمطابق مجالس اور جلوس کے شرکا ء کیلئے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی قرار دیا گیا ہے، شرکاء کے پاس ہر وقت سینیٹائزر ہونا لازم ہے۔

 نوٹیفیکیشن کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو پابند کیا گیا ہے کہ ذاکرین کے کورونا  کے مفت ٹیسٹ کروانے کا انتظام کیا جائے، مجالس میں ذاکرین کے لئے ماسک یا فیس شیلڈ کا انتظام کیا جائے ، ترجیحاً ٹرانسپیرنٹ شیٹ نصب کی جائے۔

مجالس کے ہال میں گنجائش سے 50 فیصد سے زائد شرکاء نہیں ہونے چاہیئں جبکہ  مجالس کا دورانیہ ایک گھنٹے تک محدود رکھا جائے، ذوالجناح کے جلوس کے اوقات کار متعلقہ ضلعی انتظامیہ کی ہدایات کے مطابق مقرر کئے جائیں۔

Advertisement

مجالس میں بچوں، بزرگوں اور دائمی امراض میں مبتلا افراد کی شمولیت ممنوع قرار دی گئی ہے، عزاداروں کیلئے نیاز کو ڈبوں میں پیک کر کے تقسیم کرنے کی پابندی عائد ہوگی۔

مجالس کے تمام داخلی مقامات پر عزاداروں کا تھرمل اسکینرسے ٹمپریچر چیک کیا جائے گا ، سبیلوں میں استعمال ہونے والے برتنوں ، دروازوں اور دیگر اشیاء کو چھونے کے بعد ہاتھ اچھی طرح دھونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر