Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلاول نے آج پھرعوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، فیاض الحسن چوہان

Now Reading:

بلاول نے آج پھرعوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، فیاض الحسن چوہان
قائدِ حزبِ اختلاف

وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بلاول زرداری نے آج پھر نان ایشوز پر بات کر کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِاطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا کہ سندھ کے آقا بنے زرداری خاندان کے منہ سے انسانی حقوق کی باتیں اچھی نہیں لگتی۔

وزیرِاطلاعات پنجاب نے کہا کہ بلاول زرداری اپنے والد سے پوچھیں، دوران اقتدار بینظیر بھٹو شہید کے قاتلوں کو پکڑنے کے لیے کیا کرا جبکہ حقیقت یہ ہے کہ جاگیردارانہ نظام کی عادی پیپلز پارٹی قیادت کو عدالتوں کے سوالات چبھ رہے ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے یہ بھی کہا کہ سندھ کو پتھر کے دور میں دھکیلنے والی پیپلز پارٹی آج وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر انگلی اٹھا رہی ہے۔

وزیرِاطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ کک بیکس کے بادشاہ آصف زرداری نے اپنے خاندان کے ساتھ ملکر ملکی خزانے سے اپنے جیبیں بھریں جبکہ آئی پی پیز کو پاکستان پر مسلط کر کے مہنگی بجلی سے اربوں روپے کما گئے۔

Advertisement

جمہوریت، این ایف سی، 18ہویں ترمیم کسی پرموقف تبدیل نہیں کریں گے

 فیاض الحسن چوہان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کار کے کیس میں بھی موثر حکومتی اقدامات کے باعث 1.2 ارب ڈالر کا جرمانہ معاف کروایا گیا۔

وزیرِاطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نیک نیتی اور ایمانداری کے ساتھ ملکی خزانے کا استعمال کر رہے ہیں جبکہ وزیرِاعظم عمران خان کی قیادت میں بجلی کے نئے ریٹس طے ہونے سے سالانہ 400 ارب کی بچت ہو گی۔

واضح رہے اس سے قبل احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا تھا کہ عوام اوروکلاء کوعدالت آنے سے روکا گیا، یہ سب جج پردباؤ ڈالنے کی کوشش تھی یا ہم پر۔

بلاول بھٹوکا کہنا تھا کہ جو کٹھ پتلی وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھا ہے اس کی ڈور کہیں اور سے ہلتی ہے، یہ کٹھ پتلی اور جعلی حکومت نہیں چلے گی،یہ لوگ اپوزیشن پر دباؤ ڈال کر کٹھ پتلی کی طرح چلانے کی کوشش کررہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر