ویتنام میں کورونا وائرس کے باعث پہلی 3 اموات سامنے آگئیں، ویتنام میں اس سےقبل مہلک وائرس کی وجہ سے ایک بھی موت واقع نہیں ہوئی تھی۔
ویتنام کے صحت کے شعبے کو کورونا کی وبا سے اموات روکنے کے حوالے سے اپنی کارکردگی پر فخر تھا۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق 70 سالہ ایک شخص جس کا تعلق مرکزی شہر ہوئی این سے تھا، کورونا کے باعث ہلاک ہونے والا پہلا شخص تھا۔
دوسری ہلاکت ایک 61 برس کے شخص ہوئی، مذکورہ دونوں ہلاکتیں 31جولائی کو ہوئیں جبکہ 68 سالہ خاتون گزشتہ روز چل بسیں۔
ویتنامی میڈیا کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں سے دو مریض پہلے سے دوسری بیماریوں میں بھی مبتلا تھے۔
ویتنام میں گزشتہ 3 ماہ میں کورونا وائرس کے مقامی پھیلاؤ کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا تھا تاہم سیاحوں میں مشہور دا نانگ نامی ایک ساحلی شہر میں رواں ہفتے میں تیزی سے کیسز سامنے آنا شروع ہوگئے۔
واضح رہے کہ ساڑھے 9 کروڑ کی آبادی والے ملک میں وبا کے آغاز سے اب تک صرف 546 کیسز سامنے آئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
