محمد رضوان کیلنڈر ایئر 2021 کے سب سے قیمتی کھلاڑی قرار
کیلنڈر ایئر 2021 میں وکٹوں کے پیچھے 56 شکار کرنے کے ساتھ...
چیئرمین چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے نئی سرمایہ کاری کو سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر چیئرمین چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ وزیراعظم سے مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی سرمایہ کاروں کی ملاقات ہوئی ہے۔
PM met top Chinese Investors working on various projects.Showed their keenness to further explore areas for investment in Pakistan,owing to improving business climate. PM directed all cabinet members to facilitate future investment as special priority. #cpec #CPECMakingProgress pic.twitter.com/ZQNEu4ZRhT
— Asim Saleem Bajwa (@AsimSBajwa) August 24, 2020
اپنے پیغام میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے ملک میں کاروباری ماحول بہتر بنانے سے متعلق آگاہ کیا جبکہ وزیراعظم نے تمام کابینہ ارکان کو ترجیحی طور پر ملک میں نئی سرمایہ کاری کو سہولت فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔
واضح رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے 10 چینی کمپنیوں کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات کے جاری کردہ اعلامیے کےمطابق چینی سرمایہ کاروں نے سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کو سہولت فراہم کرنے میں ذاتی دلچسپی پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر چینی سفیر نے کہا تھا کہ پالیسی اور عمل درآمد کی سطح پر پیش کی جانے والی مختلف اصلاحات سے چینی کاروباری برادری کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔کورونا کے بعد پاکستان کو ترقی میں ایک اہم شراکت دار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
ملاقات میں عمران خان نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے کاروباری تعلقات کو مضبوط بنانا اولین ترجیح ہے۔ہماری حکومت چینی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت کی فراہمی کو اولین ترجیح دے گی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News