
بابوسرکے مقام پرسیاحوں کی وین سڑک پر مٹی کے تودے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 11 سیاح زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کراچی سے وین میں سوار 11 سیاح سیر وتفریح کے لیےگلگت بلتستان آئے تھے کہ بابوسرکےمقام پر بریک فیل ہونے پرگاڑی مٹی کے تودے سے ٹکراگئی جس سے 11 سیاح زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثے کے تمام زخمیوں کو ہیڈکوارٹر اسپتال چلاس منتقل کیا گیا ہے جہاں سے ایک زخمی کو تشویشناک حالت میں گلگت روانہ کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق حادثے کے دیگرزخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News