
ملتان بورے والا میں تیز رفتار بس کی ٹکر سے 2 بھائی جاں بحق ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق بورے والا میں لڈن روڑ پر واقع گاؤں 461 ای بی کے قریب تیز رفتار بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 2 سگے بھائی جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔
جاں بحق بھائیوں کی شناخت ماجد علی اور شوکت کے نام سے ہوئی ہے ۔
بس حادثے کے ایک زخمی نویدالحسن کو تشویشناک حالت پر نشتر اسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔
ریسکیو ٹیم نے لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News