Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیف جسٹس کا کے۔الیکٹرک انتظامیہ پراظہار برہمی، یہ کون ہوتے ہیں بجلی بند کرنے والے؟

Now Reading:

چیف جسٹس کا کے۔الیکٹرک انتظامیہ پراظہار برہمی، یہ کون ہوتے ہیں بجلی بند کرنے والے؟

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کے۔الیکٹرک انتظامیہ پراظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کون ہوتے ہیں بجلی بند کرنے والے؟

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کراچی میں لوڈ شیڈنگ پر ایک بار پھر کے الیکٹرک انتظامیہ کی سرزنش کر دی۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے ایک بار پھر کے الیکٹرک انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آدھے کراچی میں بجلی نہیں ہوتی، یہ ہوٹے کون ہیں بجلی بند کرنے والے؟ پرسوں ان کو کہا تو کل آدھے کراچی میں بجلی بند کر دی، ان کا دماغ ٹھیک ہے؟

وکیل کے الیکٹرک نے کہا کہ سر بجلی بند نہیں ہوئی تھی، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ لوگ مرتے ہیں اور یہ جا کر ہائی کورٹ سے 50، 50 ہزار روپے میں ضمانت کروا لیتے ہیں۔

Advertisement

چیف جسٹس گلزار احمد نے مزید کہا کہ ہائی کورٹ بیٹھا ہے اس کام کے لیے، یہ جا کر ضمانت لے لیتے ہیں، لوگوں کی زندگی کا معاملہ ہے، ان کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے۔

اس موقع پر چیئرمین نیپرا نے عدالت کو بتایا کہ کے الیکٹرک کے خلاف کارروائی ہو تو اسٹے لے لیتے ہیں، گیس، فیول اور بجلی کی پیداوار تک ان کے سارے معاملات خراب ہیں۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ ساری دنیا میں ریگولیٹرز کے معاملات عدالت میں نہیں جاتے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ان کی اجارہ داری ہے جس کا خمیازہ کراچی والے بھگت رہے ہیں۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ کے الیکٹرک کے خلاف پچھلے سال کارروائی ہو جاتی تو اس سال لوگ نہیں مرتے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ لوگوں کو بجلی پانی نہیں ملتا، رہنے کیلئے جگہ نہیں ملتی، بڑے لوگ مزے کر رہے ہیں وہ بڑی بڑی گاڑیوں میں بیٹھ کر آجاتے ہیں، بیچارے لوگ دیکھتے ہیں، یہ تماشہ دیکھنے آئے ہیں، بند روم کو دیکھ رہے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ ان لوگوں کو جیل میں کوئی مسلئہ نہیں، ان کو اس وقت مسلئہ ہوتا ہے جب پیسہ نکلوایا جائے، جیل میں تو انجوائے کرتے ہیں ان کی جیب پر بات آئے تب جان جاتی ہے۔

عدالت نے کہا کہ بھاری جرمانے لگنے چاہئیں، کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے متعلق مزید سماعت اسلام آباد میں ہو گی۔

بعد ازاں سپریم کورٹ نے کیس کی مزید سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر