
کراچی میں 8 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کی گزرگاہ کے اطراف کے علاقوں میں موبائل فون سروس معطل کی گئی ہے۔
کراچی کے علاقوں صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، کھارادار، ایم اےجناح روڈ کے اطراف مواصلاتی سگنلز بند کر دیئے گئے ہیں جبکہ پیپلز چورنگی، ریڈیو پاکستان اور اطراف کےعلاقوں میں بھی موبائل فون سروس بند کی گئی ہے۔
جلوس کے روٹ پر آنے والی تمام سڑکوں اور گلیوں کو بھی کنٹینر اور ٹینٹ لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔
سیکیورٹی کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جلوس کی نگرانی کی جا رہی ہے جبکہ جلوس کے شرکاء کی حفاظت کے لیے اونچی عمارتوں پر شارپ شوٹرز تعینات کر دیئے گئے ہیں۔
پولیس اور رینجرز سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہل کار حفاظتی اقدامات کے سلسلے میں جلوس کے راستوں پر موجود ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News