Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں مون سون کا نیا اسپیل برسنے کو تیار

Now Reading:

کراچی میں مون سون کا نیا اسپیل برسنے کو تیار

کراچی میں مون سون کا نیا اسپیل برسنے کو تیار ہے، نئے اسپیل کے باعث آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تیز بارش کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات سردار سرفراز نے کہا ہے کہ کراچی میں منگل سے جمعرات تک تیز ہواوَں اور گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشیں برسیں گی۔

سردار سرفراز نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھرمیں 150 ملی میٹرسے زائد بارش ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے جبکہ شہرقائد سمیت سندھ میں اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ برقرار ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق میرپور کے منگلا ڈیم میں پانی کی آمد 23680 اوراخراج 10000 کیوسک ہے، ڈیم میں پانی کی سطح 1238 فٹ تک پہنچ گئی جبکہ منگلا ڈیم میں 1242 فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش موجود ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ سندھ کے دیگر اضلاع  ٹھٹہ، بدین ،میر پورخاص ، خیرپور، لاڑکانہ، سکھر ، بینظیرآباد، سانگھڑ اور دادو میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
شہر قائد میں موسم تبدیل، دن میں گرمی، صبح و رات میں خنکی بڑھنے لگی
دیوالی کے روز بھی لاہور کی فضا آلودہ، حکومت کی شہریوں سے احتیاط کی اپیل
شہر قائد میں آج مطلع صاف موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
کیا رواں سال ’انتہائی سرد‘ موسم ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے حقیقت بتادی
شہرقائد میں موسم آج گرم اور خشک رہنے کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر