رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حلیم عادل شیخ نے 5 اگست کو کراچی سے سکھر تک لانگ مارچ کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا ہےکہ 5 اگست کو کشمیر میں بھارتی بربریت کا ایک سال مکمل ہونے والا ہے، اس سلسلے میں کراچی تا سکھر ٹرین مارچ کریں گے۔
پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی رہنما نےکہا کہ دنیا کو معلوم ہے کہ کشمیر میں گجرات کا قصائی کیا کررہا ہے، 5 اگست کو پوری دنیا کے مسلمان یوم استحصال منارہے ہیں۔
اس سلسلے میں تمام سیاسی جماعتوں کو کشمیر کاز کے لیے اس لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت بھی دی گئی ہے۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سیاسی جماعتوں سے کہتا ہوں کہ 5 اگست کو کشمیر کو قومی مسئلہ سمجھیں چاہے اپنے طور پر ہی نکلیں، اس روز بائیس کروڑ پاکستانی یہ ثابت کریں گے کہ کشمیر ہمارا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
