
وفاقی وزیرِ ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے صرف جیالے مستفید ہوتے رہے، ہیلتھ کارڈ میں ن لیگ اور دوسری جماعتوں کے افراد بھی شامل ہیں۔
انہوں نے میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیرِ ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ ان کی تحصیل میں 28 ہزار افراد میں 30 کروڑ روپے احساس پروگرام میں دیے گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جہاں پاکستان کی فلائٹس پر پابندیاں لگیں وہاں چارٹر طیارے بھیج رہے ہیں، کینیڈا ہماری فلائٹس جارہی ہیں۔
وزیرِ ہوا بازی کا مزید کہناتھا کہ برطانیہ اور یورپ میں پروازیں بھیج رہے ہیں، 219 پائلٹس کو گراؤنڈ کر دیا ہے جبکہ 191 پائلٹس کو شوکاز جاری کیا ہے۔
وفاقی وزیر غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کو امن و امان سے گزارنے کے لیے خاطر خواہ اقدامات کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News